موضوع سے عاری اسکرپٹس اور ذاتی تسکین کیلئے فلموں سے کبھی بھی مثبت نتائج حاصل نہیں ہو سکتے‘ نرما

جمعہ 18 مئی 2018 16:31

موضوع سے عاری اسکرپٹس اور ذاتی تسکین کیلئے فلموں سے کبھی بھی مثبت نتائج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ شاید ہی پنجابی فلموں کا دور کبھی لوٹ کر آئے گا،جب موضوع سے عاری اسکرپٹس اور اپنی ذاتی تسکین کیلئے فلمیں بنائی جائیں گی تو اس کے کبھی بھی مثبت نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ اب بھی منجھے ہوئے اور سنجیدہ ہدایتکار موجود ہیں جو پنجابی فلموں اور انڈسٹری کو عروج پر لیجا سکتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ شوبز سے تعلق ہونے پر فخر ہے اور مجھے خوشی ہے کہ مجھے لوگ ایک بہترین اداکارہ کے طور پر جانتے ہیں۔نرما نے کہا کہ کبھی اچھے اسکرپٹ کی حامل کسی فلم میں کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروں گی لیکن موجودہ حالات میں اس کے دور دور تک بھی آثار نظر نہیں آتے۔

متعلقہ عنوان :