ایف بی آر نے اداکارہ نرگس کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی

2016 کے انکم ٹیکس آڈٹ کیلئے نوٹس بھیج کر بینک اکائونٹس ،اثاثہ جات کا ریکارڈ مانگ لیا گیا

جمعہ 18 مئی 2018 16:13

ایف بی آر نے اداکارہ نرگس کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اداکارہ نرگس کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی،سال 2016 کے انکم ٹیکس آڈٹ کیلئے نوٹس بھیج کر بینک اکائونٹس اور اثاثہ جات کا ریکارڈ مانگ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اسٹیج کی معروف اداکارہ غزالہ المعروف نرگس کی ایڈن سٹی میں واقع رہائش گاہ 58 اے پر نوٹس بھیجوایا ہے جس میں سال 2016کے انکم ٹیکس آڈٹ کے لئے بینک اکائونٹس اور اثاثہ جات فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سال 2016 کا انکم ٹیکس گوشوارہ بروقت جمع نہ کرانے اور اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر چھان بین کا عمل شروع کیا۔

متعلقہ عنوان :