بھارتی فائرنگ سے شہریوں کی شہادت،بھارتی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب،شدید احتجاج

جمعہ 18 مئی 2018 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) بھارتی فورسز کی فائرنگ سے چار معصوم شہریوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔ بھارتی فوج نے چپڑار ، ہرپال ، پھکیال ، شکر گڑھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کر کے ایک عورت سمیت تین معصوم شہریوں کو شہید کر دیا تھا چار معصوم شہریوں کی شہادت اور دس زخمیوں پر بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے اور قائم مقام سیکرٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج کرتے ہوئے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا مراسلے کے مطابق بھارتی افواج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشا نہ بنایا بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام کرے ۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے بھارت جارحیت سے خطے کا امن خطرے سے دوچار ہے شہریون کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ۔ واضح رہے کہ رواں سال بھارتی فوج نے 1050 بار فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی بھارتی افواج کی فائرنگ سے 27 شہری شہید اور 17 زخمی ہو چکے ہیں ۔ ۔