احسن اقبال کی سروسز ہسپتال لاہور آمد،

تین رکنی میڈیکل بورڈ سے چیک آپ کروایا ہسپتال کے اطراف سیکیورٹی کے سخت اقدامات

جمعہ 18 مئی 2018 16:04

احسن اقبال کی سروسز ہسپتال لاہور آمد،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے سروسز ہسپتال لاہور کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے اپنے تین رکنی میڈیکل بورڈ سے چیک آپ کروایا تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر داخلہ احسن اقبال نے لاہور سروسز ہسپتال میں آکر اپنے تین رکنی میڈیکل بورڈ سے چیک کروایا اس موقع پر ہسپتال کے گردنواح بھاری سیکیورٹی تعینات کی گئی تھی واضح رہے کہ 11دن پہلے وزیر داخلہ احسن اقبال کو ناروال میں ایک کارنر میٹنگ ختم ہونے کے بعد فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تھا جس کے بعد انکا لاہور کے سروسز ہسپتال میں علاج کیا گیا تھا اور وہ پیر کے روز ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے