تین دہائیوں سے شام میں رہنے والے سعودی شہری کو اپنی شہریت ثابت کرنا محال ہو گیا
27 سال سے شام میں رہنے والے سعودی شہری نے اپنی سعودی شہریت گنوا دی
سعدیہ عباس جمعہ 18 مئی 2018 14:20
(جاری ہے)
روالی نے بتایا کہ وہ شام میں اپنے پرانے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے ذریعے گیا تھا جنکی معیاد ختم ہو گئی ہے اور وہ دوبارہ ان کی تجدید نہیں کروا پایا تھا ۔
تاہم وہ شام سے اردن گیا اور وہاں سے ریاست میں داخل ہوا لیکن وہاں سے وہ اپنے شناختی کارڈ کی تجدید نہ کروا پایا ۔ روالی کا کہنا ہے کہ اسنے ہمت نہ ہاری اور اپنی شکایت القریہ کے سول امور کے محکمے ، اسکے بعد الجوف اور پھر ریاض میں جمع کروائی لیکن سب بے کار گیا ۔ روالی نے کہا کہ میرے کاغذات ابھی بھی سول امور کے محکمے میں ایسے ہی پڑے ہیں اور سعودی ریاست ابھی بھی مجھے ریاست کا شہری ماننے سے انکاری ہے ۔ میرا خاندان انتہائی برے حال میں زندگی گزار رہا ہے اور ہمارے پاس اپنے آپ کو سعودی شہری ثابت کرنے کے لیے کوئی دستاویزات موجود نہیں ہیں ۔ ال روالی نے کہا کہ اسکے پاس کچھ کمزور سی دستاویزات ہیں جس سے یہ ثابت ہو سکتا ہے کہ وہ ایک سعودی شہری ہے۔ روالی نے کہا کہ اسکے پاس قرض لینے کی دستاویزات کی ایک کاپی ہے جو اسنے سعودی ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن سے لیا تھا ، ایک گھر کے کاغذات ہیں جو کہ اسنے القریہ میں بنایا تھا ، سعودی کمرشل رجسٹریشن کی ایک کاپی اور سعودی عرب کے ایک قبیلے کے چیف کے دستخط شدہ کاغذات جو کہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ ایک سعودی شہری ہے نہ کہ شامی شہری ہے ۔ 70 سالہ روالی سڑوک اور نظر کی کمزوری کی بیماری کے ساتھ دیگر بیماریوں میں مبتلا ہے اور اس کہنا ہے کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر ریاست میں داخل ہوسکے اور وہ تحقیقات کمیٹی سے سوال کر سکے کہ کیا وہ سعودی شہری ہے یا نہیں ۔ اس کے علاوہ روالی کو شام میں بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دمشق ، بیروت اور امان کے سفارت خانوں نے بھی اسے سعودی شہری کی دستاویزات کی بنیاد پر ریاست میں داخل نہیں ہونے دیا اور تو اور دو ماہ پہلے اسنے شام سے سعودی عرب جانے کی کوشش کی تو سفارت خانے نے یہ کہہ کر بیروت میں اسکے کاغذات واپس بھیج دئیے کہ وہ سعودی شہری نہیں ہے اور اسکی دستاویزات بھی جعلی ہیں۔ اس کے بعد روالی نے الہدایۃ بارڈ پوائنٹ سے ریاست میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اسکا پرانا پاسپورٹ تحویل میں لے لیا گیا اور جب القریہ سول دفاع محکمے سے اسنے رابطہ کیا تو اسے کہا گیا کہ اسکی دستاویزات سکاسکا میں ہیں ۔ مدینہ میں سول دفاع محکمے کے ترجمان محمد ال جاسر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پتہ چلاہے کہ روالی کی شناختی دستاویزات جعلی ہیں ۔ تاہم وہ اس سارے واقعے کی تحقیق کر رہے ہیں ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.