سلمان خان کے ساتھ فلم ’’بھارت ‘‘ میں کام کرنے کا خواب سچ ثابت ہو گیا ہے، دیشا پتانی

جمعہ 18 مئی 2018 13:01

سلمان خان کے ساتھ فلم ’’بھارت ‘‘ میں کام کرنے کا خواب سچ ثابت ہو گیا ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیشا پتانی نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ’’بھارت ‘‘ میں کام کرنے کا خواب سچ ثابت ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیشا پتانی نے کہا ہے کہ انہیں فلم ’’بھارت ‘‘ کا حصہ بننے پر بے حد خوشی ہے کیونکہ اداکار سلمان خان نے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا جو سچ ثابت ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہدایتکار علی عباس ظفر اور اتول اگنی ہوتری کی ہمیشہ سے بہت بڑی مداح رہی ہیں اور فلم کی عکسبندیکا بے صبری سے انتظار ہے۔ فلم میں اداکار سلمان خان اور پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گے جو آئندہ سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔