انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا!

محمد عامر کی مشکوک فٹنس ، متبادل باﺅلر کے نام پر غور شروع

جمعہ 18 مئی 2018 12:22

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا!
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مئی 2018ء) گرین کیپس کو اپنے سینئر لیگ سپنر یاسر شاہ کے بعد دوسرے اہم ترین فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی صورت میں ایک بڑا دھچکا لگا ہے،قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی فٹنس پر شکوک کی وجہ سے متبادل پیسرکے نام پرغور شروع ہوگیا۔محمد عامر ڈبلن ٹیسٹ میں فٹنس مسائل کا شکار ہونے کے بعد میچ کے چوتھے روز میدان سے باہر چلے گئے ، اگلے روز پیسر ایکشن میں نظر آئے لیکن اس دوران فیلڈ میں تھوڑا ڈگمگاتے بھی دیکھے گئے،ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اپنے اہم باﺅلرکے حوالے سے کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہے اور ان کے فٹنس مسائل میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا تو انہیں میدان میں نہیں اتارا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کے لیے متبادل باﺅلر کے نام پر غور شروع کردیا ہے ، ریزرو باﺅلرز میں موجود وہاب ریاض، میر حمزہ اور وقاص مقصود انگلینڈ جانے کے امیدواروں میں شامل ہیں، سلیکشن کمیٹی محمد عامر کی فٹنس کے معاملے پر ٹیم انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کو 24 مئی سے لارڈز کے تاریخی گراﺅنڈ پر ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کے مد مقابل ہونا ہے،اس سے قبل محمد عامر پر باﺅلنگ کو بوجھ لادنے یا گریزکرنے کا فیصلہ اہم ہوگا۔

دریں اثناءمحمد عامر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ زیادہ دباﺅ کی وجہ سے ان کی پرفارمنس متاثر ہوئی، دورہ انگلینڈ کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ عامر نے کہا ہے کہ انگلینڈ دوسرا گھر ہے، باپ بننے کے بعد زندگی مزید پرلطف ہوگئی ہے ، فاسٹ باﺅلر کا کہنا ہے کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے سے پرفارمنس متاثر ہوئی، کیچ چھوٹنے پر افسوس ہوتا ہے مگر کوئی ایسا جان بوجھ کر نہیں کرتا۔

متعلقہ عنوان :