سلمان خان کی فلم’’ ریس تھری ‘‘15جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم میں سلمان خان کے ہمراہ جیکلین فرننڈس مرکزی کردار میں نظر آئیں گی

جمعہ 18 مئی 2018 12:00

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان فلم’ ’ریس تھری‘ ‘جس کی شوٹنگ کشمیر میں کی گئی ہی15جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ہمراہ جیکلین فرننڈس مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جب کہ فلم میں انیل کپور، بوبی دیول بھی دکھائی دیں گی-بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ان دنوں ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے جب کہ فلم کو مختلف مقامات پر فلمایا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ فلم کے ایک گیت کے لئے دلکش مناظر عکس بند کرانے کے لئے کشمیر کا انتخاب کیا گیا اور قدرت کے شاہکار کو فلموں کی زینت بنانے کے لئے سلمان خان کشمیر پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ’’ریس‘‘ کے تیسرے سیکوئل کے گیت ’اللہ دہائی ‘ کے لئے ابتداء میں ابو ظہبی کا انتخاب کیا گیا تاہم اب اس گیت کو عکس بند کرانے کے لئے بالی ووڈ سلطان سلمان خان، جیکولین فرنینڈس اور فلم کی پوری ٹیم کشمیر پہنچ تھی جہاں شوٹنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کے گیت کی عکس بندی کے لئے کشمیر کے علاقے لداخ ، لیح اور دیگر مقامات پر شوٹنگ کی گئی جب کہ حسین مقام کا فائدہ اٴْٹھاتے ہوئے سلمان خان نے جیکلین فرننڈس کے ساتھ خود جیپ چلاتے ہوئے کشمیر کی سیر کی اور مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے بھی ملاقات کی۔