بالی ووڈ فلم ’’بھاویش جوشی سپرہیرو‘‘ 25 مئی کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی

جمعہ 18 مئی 2018 12:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) بولی وڈ اداکار ہرش وردھن کپور کی فلم ’’بھاویش جوشی سپرہیرو‘ ‘25 مئی کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سپر ہیرو فلم کے ٹریلر کا آغاز تین دوستوں سے ہوتا ہے، جن میں سے ایک دوست نے ممبئی کے پہلے سپر ہیرو پر ناول لکھا ہے، تاہم بعدازاں یہ دوست خود سپر ہیرو بن کر جھوٹ کو سامنے لانے کی جدوجہد میں لگ جاتے ہیں، تاہم ان میں سے دو دوستوں کو قتل کردیا جاتا ہے۔

تاہم بعدازاں ہرش وردھن خود اصل ہیرو بن کر ان لوگوں سے اپنے دوستوں کی موت کا بدلہ لینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو انصاف دلانے کی جدوجہد کرتے ہیں۔ٹریلر کے آخر میں ہرش وردھن نے کہا کہ ’ہیرو پیدا نہیں ہوتا بنتا ہے‘، جس کا مطلب وہ اس فلم میں کوئی فکشن کردار ادا نہیں کررہے بلکہ خود محنت کرکے سپر ہیرو بنیں گے۔انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور کی فلم 25 مئی کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :