رنبیر کپور کی فلم’سنجو‘ 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

رنبیر کے ہمراہ منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما اور دیا مرزا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی

جمعہ 18 مئی 2018 12:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس میں رنبیر کے ہمراہ منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما اور دیا مرزا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

فلم ’سنجو‘ کے ٹیزر سے تہلکہ مچانے والے اداکار رنبیر کپور ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جب کہ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم میں ہر کردار میں سنجے دت کی ہوبہو اداکاری کرنے پر ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے رنبیر کپور سنجو کے اٴْس کردار میں ہیں جب وہ 2016 میں جیل سے باہر آئے تھے جب کہ فلم کی مکمل کہانی 29 جون کو دیکھی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور ان دنوں کرن جوہر کی فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں گی -

متعلقہ عنوان :