داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک 11 ارب 88کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 18 مئی 2018 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 11 ارب 88کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 15 ارب 68کروڑ روپے کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے فرنٹیئر کارپس بلوچستان کی استعداد کار بڑھانے کے لئے 65کروڑ، کراچی میں سکیورٹی اہلکاروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر کے لئے 61کروڑ 82لاکھ، عبداللہ شاہ غازی رینجرز کے لئے 75کروڑ، ایچ سکسٹین میں ماڈل جیل کی تعمیر کے لئے 80کروڑ، اسلام آباد پولیس میں اصلاحات اور ماڈل پولیس سٹیشن کے قیام کے لئے 30کروڑ، اسلام آباد میں نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی کے قیام کے لئے 24 کروڑ 40 لاکھ، مالا کنڈ اور سوات میں سکیورٹی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے ایک ارب روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈزجاری کر دیئے گئے ہیں۔