لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 68کروڑ 91لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 18 مئی 2018 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 68کروڑ 91لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں ایک ارب 20کروڑ روپے کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعمیراتی کاموں کے لئے 32کروڑ 50 لاکھ، وفاقی پروگرام کے تحت انصاف تک رسائی 3کروڑ 40 لاکھ، جی الیون فور میں سیشن ڈویژن کے تعمیراتی کاموں کے لئے 19کروڑ 39لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈزجاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :