متحدہ عرب امارات ساحل میں ایشائی شہری ڈوب کر جاں بحق

متحدہ عرب امارات میں آدمی کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ، آدمی اسپتال پہنچتے ہی جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 18 مئی 2018 11:32

متحدہ عرب امارات ساحل میں ایشائی شہری ڈوب کر جاں بحق
عجمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں بدھ کے روز ایک نوجوان شخص کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق نوجوان ایشائی شہریت رکھتا تھا جبکہ اسکی عمر 27 سال تھی ۔ یہ 27 سالہ ایشائی نوجوان عجمان کارنچ میں تیراکی کی غرض سے گیا تھا کہ اچانک اسنے اپنا توازن کھو دیا اور گہرے پانی میں پہنچ گیا ۔

اردگرد موجود افراد نے نوجوان کو ڈوبتے دیکھتے ہی ریسکیوٹیم کو اطلاع دی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نوجوان کی نعش کو ساحل میں سے نکال لیا اور وہیں ساحل پر اسکو طبی امداد فراہم کی ۔ نوجوان کو ابتدائی طبی امدار فراہم کرنے کے بعد نیشنل ایمبولینس کی مدد سے عجمان شیخ خلیفہ اسپتال امنتقل کیا گیا ۔ لیکن اسپتال پہنچ کر نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس جہاں فانی سے کوچ کر گیا ۔ اتھارٹیز نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہروں کو مخاطب کر کے تاکید کی ہے کہ جب ساحل سمندر کی لہریں زور آور ہوں ،تو شہری ساحل کی جانب جانے سے گریز کریں اور اگر لہریں زور آور نہیں بھی ہیں تو گہرائی میں مت جائیں اور تیراکی سے پہلے تمام حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :