پاکستان نے دہشت گردوں کےخلاف بھرپورکارروائی کی ہے

کوئی نہیں کہہ سکتا پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف کچھ نہیں کیا۔پاکستانی سفیر کا انٹرویو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 18 مئی 2018 11:25

پاکستان نے دہشت گردوں کےخلاف بھرپورکارروائی کی ہے
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 مئی۔2018ء) امریکہ میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کےخلاف بھرپورکارروائی کی ہے، کوئی نہیں کہہ سکتا پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف کچھ نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کوئی نہیں کہہ سکتاپاکستان نے دہشت گردی کیخلاف کچھ نہیں کیا، آج القاعدہ کی خبرنہیں،پاکستان امریکی کوششوں کانتیجہ ہے۔

اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کےخلاف بھرپورکارروائی کی ہے، افغان طالبان قیادت کی پاکستان میں موجودگی کا الزام بے بنیاد ہے جبکہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہونے کا الزام بھی غلط ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک،طالبان کیلئے جگہ تنگ کررہا ہے، افغانستان میں ناکامی کیلئے پاکستان کو ذمے دارٹھہرانا مناسب نہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اعزاز چوہدری کا امریکہ کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں پر پابندیوں پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امید ہے امریکا فیصلے پر نظر ثانی کریگا اور خواہش ہے کہ معاملات سلجھاﺅکی طرف آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تعینات سفیروں کی عزت اورقدر کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان کے سفیروں کے ساتھ بھی اچھا برتاﺅ کیا جائے۔

اس سے قبل بھی پاکستانی سفیر نے کہا تھا کہ قلیل مدتی مفادات کی خاطر70سال سے قائم دو طرفہ تعلقات کو پس پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے، پاکستان امریکہ کے ساتھ اعتماد پر مبنی گہرے تعلقات چاہتا ہے اور وہ امریکہ سے اسی جذبے کی امید رکھتا ہے۔ امید ہے امریکا فیصلے پر نظر ثانی کریگا اور خواہش ہے کہ معاملات سلجھاﺅکی طرف آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تعینات سفیروں کی عزت اورقدر کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان کے سفیروں کے ساتھ بھی اچھا برتاﺅ کیا جائے۔

اس سے قبل بھی پاکستانی سفیر نے کہا تھا کہ قلیل مدتی مفادات کی خاطر70سال سے قائم دو طرفہ تعلقات کو پس پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے، پاکستان امریکہ کے ساتھ اعتماد پر مبنی گہرے تعلقات چاہتا ہے اور وہ امریکہ سے اسی جذبے کی امید رکھتا ہے۔