شہید کر نل سہیل عابد کی لکھی ہوئی نظم نے ہر آنکھ نم کر دی

مری دعا ہے سہیل میں بھی شہید کہلاؤں میں کوئی کام کبھی ایسا یادگار کروں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 مئی 2018 11:20

شہید کر نل سہیل عابد کی لکھی ہوئی نظم نے ہر آنکھ نم کر دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 مئی 2018ء) پاک فوج کے ایک اور جوان نے پاکستان پر اپنی جان قربان کر دی۔ کرنل سہیل عابد بلوچستان کے علاقہ کلی الماس میں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ معلومات پر مبنی کارروائی کے دوران شہید ہو گئے تھے۔پوری قوم دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے پر کرنل سہیل عابد کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ایک کرنل ہونے کی وجہ سے کرنل سہیل عابد مشن کی بالواسطہ نگرانی بھی کر سکتے تھے۔

لیکن اپنے ملک کی حفاظت کی خاطر وہ خود اس مشن کی قیادت کرتے رہے۔کرنل سہیل عابد کی اپنی لکھی ہوئی نظم ان کے حو صلے،ہمت اور جذبات کی گواہ ہے۔کرنل عابد سہیل کی ایک نظم اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ لکھتے ہیں کہ ’’ میری وفا کا تقاضہ ہے کہ جان نثار کروں،اے وطن تیری مٹی سے ایسا پیار کروں،میرے لہو سے  تیری جو بہار باقی ہو،میرا نصیب ہے کہ میں ایسا بار بار کروں،خون دل سے جو چمن کو بہار سونپ گیا،اے کاش ان میں خود کو شمار کروں،مری دعا ہے سہیل میں بھی شہید کہلاؤں میں کوئی کام کبھی ایسا یادگار کروں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کرنک سہیل عابد نے ملک کیی حفاظت کی خاطر اپنی جان قربان کر دی تھی۔ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید کو جمعرات کو بہارہ کہو اسلام آباد کے قریب بوباری میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ جمعرات کو بہارہ کہو اسلام آباد کے قریب بوباری میں ادا کی گئی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شہید کرنل عابد سہیل کی شہادت کو سلام پیش کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جب ایک جوان اپنی جان قربان کرتا ہے تو لگتا ہے کہ میرے جسم کا ایک حصہ جدا ہو گیا ہو اور وہ رات گزارنا میرے لئے مشکل ہو جاتی ہے، ہم مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی کیلئے پرعزم ہیں۔