متحدہ عرب امارات میںامارتی شہری نے اپنے پاکستانی دوست کا قتل کر دیا

متحدہ عرب امارات میں امارتی شخص کو صحرا میں کیمپنگ کر دوران اپنے پاکستانی دوست کو قتل کرنے کے جرم میں عدالت کو سامنا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 18 مئی 2018 10:53

متحدہ عرب امارات میںامارتی شہری نے اپنے پاکستانی دوست کا قتل کر دیا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں جمعرات کے روز ایک کیس کی سنوائی ہوئی جس میں ایک امارتی شہری پر الزام تھا کہ اسنے صحرا میں کیمپنگ کے دوران اپنے دوست کے ساتھ بحث کے بعد اسے گاڑی سے ٹکر مار کر قتل کر دیا تھا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق یہ واقع دو ماہ پہلے پیش آیا تھا جب پاکستانی شہری اپنے امارتی دوست کے ساتھ اپنی فیملی کے ہمراہ کیمپنگ کے لیے گیا تھا ۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق جب یہ پورا گروپ صحرا پہنچا تھا تو سب لوگ مل کر امارتی شہری کی خیمہ لگانے اور باربی کیو کی تیاریوں میں مدد کر رہے تھے ۔ گروپ میں مقتول پاکستانی کے علاوہ دو اور پاکستانی شہری بھی شامل تھے ۔ انھیں تیاریوں کے دوران پاکستانی شہری اور اسکے امارتی دوست کے درمیان بحث چھڑ گئی اور دونوں میں جھگڑا ہو گیا تھا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی اورامارتی شہری نے ایک دوسرے کو کافی گالم گلوچ کیا اور پھر پاکستانی شہری نے امارتی شہری پر حملہ کرکے اسے اُکسا دیا ۔

گروپ میں باقی لوگوں نے مل کر ان دونوں کو روکنے کی کافی کوشش کی تھی ۔ لیکن امارتی شہرے غصے میں خیمے سے باہر نکلا ، گاڑی میں بیٹھا اور خمیے میں بیٹھے ہوئے اپنے پاکستانی دوست کو گاڑی سے ٹکر مار کر قتل کر دیا ۔ پراسیکیوشن نے امارتی شہری پر سوچ سمجھ کر قتل کرنے کا چارج لگایا ہے ۔ امارتی شہری نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ اسنے اپنے دوست کو گاڑی سے ٹکر ضرور ماری تھی لیکن وہ اپنے دوست کو قتل نہیں کرنا چاہتا تھا ۔

امارتی شہری کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسکے امارتی کلائنٹ پر سوچ سمجھ کر قتل کرنے کا چارج لگانا غلط ہے کیونکہ امارتی شہری کے سوچ سمجھ کر قتل کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں ۔ اس کے علاوہ امارتی شہری کے وکیل نے عدالت میں وہ کاغذات بھی دکھائے ہیں جن میں پاکستانی شہری کی فیملی نے امارتی شہری کو خون بہا کے بدلے معاف کرنے کا کہا ہے ۔ تاہم عدالت نے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔