سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ میں ایف سی مددگار سنٹر پر دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام بنا دی‘

خودکش بمباروں نے بارود سے بھری گاڑی کے ہمراہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مددگار سنٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی‘ ایف سی کے چوکس اہلکاروں نے دہشتگردوں پر فائرنگ کرکے انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا اور تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا‘ آئی ایس پی آر

جمعہ 18 مئی 2018 00:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ میں ایف سی مددگار سنٹر پر دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

(جاری ہے)

جمرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خودکش بمباروں نے بارود سے بھری گاڑی کے ہمراہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مددگار سنٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم ایف سی کے چوکس اہلکاروں نے دہشتگردوں پر فائرنگ کر دی اور انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا اور تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جو بظاہر افغانی لگتے ہیں، یہ دہشتگرد حملہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں اہم دہشتگردوں کی ہلاکت کے جواب میں کیا گیا۔

سیکورٹی فورسز علاقے کو کلیئر کر رہی ہیں جبکہ صورتحال قابو میں ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔