پاک فوج دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ملک میں امن قائم کر رہی ہے‘ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا

جمعہ 18 مئی 2018 00:20

پاک فوج دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ملک میں امن قائم کر رہی ہے‘ ڈپٹی چیئرمین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ملک میں امن قائم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ شہید کرنل عابد سہیل کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید کرنل عابد سہیل نے مادر وطن کا بہادری سے دفاع کیا، شہید کرنل عابد سہیل کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں پیش کر رہی ہے۔