دہشت گردوں کے ایف سی مدد گار سینٹر پر حملہ کی کوشش کو فورسز ناکام بنا دیا ، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

جمعہ 18 مئی 2018 00:00

دہشت گردوں کے ایف سی مدد گار سینٹر پر حملہ کی کوشش کو فورسز ناکام بنا ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایف سی مدد گار سینٹر پر حملہ کرنے کی کوشش فورسز کی جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا آپریشن کے دوران 5 حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ 4سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی مددگار گار سینٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایف سی مددگار سینٹر 5 حملہ آوروں نے حملہ کیاایک حملہ آور نے گاڑی ایف سی مددگار سینٹر پر ٹکرائی حملے میں ہمارے 4 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیںوزیراعلیٰ بلوچستان نے زخمیوں کے لئے 10 لاکھ فی کس اعلان کیاایک سیکورٹی اہلکار کی حالت تشویشناک ہے ہماری فورسز نے بروقت جواب دیتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنایااپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنایادہشت گردوں نے فورسز کی یونیفارم پہنی ہوئی تھی مختلف کالعدم تنظیمیں حملوں کو تسلیم کرتے ہیںپنجاب فرانزک سے حملہ آوروں کی تصدیق کروائی جائے گی منظور پشتین کو کہتا ہوں کہ آئو اور دیکھو کہ ہماری وردی کس طرح دہشت گردوںکے عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔