ٹیٹو میں بچے کے نام کے ہجے غلط ہونے پر ماں نے بچے کا نام ہی تبدیل کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 17 مئی 2018 23:23

ٹیٹو میں بچے کے نام کے ہجے غلط ہونے پر ماں نے بچے کا نام ہی تبدیل کر دیا

بچے کا نام رکھنا کوئی آسان کام نہیں۔ بچے کے  ماں باپ  بہت سوچ بچار کرنے کے بعد   بچے کا نام رکھتے ہیں۔ اگر والدین اچھا نام نہ تلاش کر سکیں تو رشتے داروں ، دوستوں یا  انٹرنیٹ ویب سائٹ کی مدد سے بچے کو بہترین نام دیا جاتا ہے۔ لیکن ایک خاتون ایسی بھی ہیں جنہوں نے اپنے بچے کا نام ایک ٹیٹو کی وجہ سے بدل دیا۔
سوئیڈن کے ایک اخبار کے مطابق ایک 30سالہ عورت جوہانا گیسال سینڈسٹروم نے ایک ٹیٹو بنانے والے سے اپنے بچے Nova and Kevin کے نام کا ٹیٹو بنانے کا کہا لیکن ٹیٹو بنانے والے نے ٹیٹو میں بچے کا نام Nova and Kelvin لکھ دیا۔

یہاں جوہانا چاہتی تو اس غلطی کو ایسے ہی رہنے دیتی یا چاہتی تو ٹیٹو میں تبدیلی کرا لیتی لیکن جوہانا نے اپنے بچے کا نام بدل کر وہ نام رکھ دیا جو ٹیٹو بنانے والے نے غلطی سے لکھا تھا۔

(جاری ہے)


جوہانا نے بتایا کہ جب اسے غلطی کا پتا چلا تو وہ بے ہوش ہوتے ہوتے بچی۔ وہ واپس ٹیٹو پارلر آئی تو ٹیٹو پارلر نے اس کی ساری رقم واپس کر دی اور ٹیٹو ہٹانے والے کلینک کا بھی بتایا۔ لیکن ٹیٹو ہٹانا اتنا آسان اور جلد ہونے والا عمل نہیں تھا۔ اسی دوران جوہانا کو کیلون نام پسند آ گیا۔ جوہانا نے اپنے بیٹے کا نام ہی بدل دیا۔ جوہانا کی ایک بیٹی فریجا بھی ہے۔ جوہانا کا کہنا ہے کہ فریجا کے نام کا ٹیٹو بنواتے ہوئے وہ  محتاط رہے گی۔

متعلقہ عنوان :