شادی کارڈ وائرل،بیوی کا انوکھا نام شادی سے پہلے ہی دلہا کے لیے مصیبت بن گیا۔ لوگوں کی فون کالز کا تانتا بندھ گیا
امین اکبر جمعرات 17 مئی 2018 23:23
ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ پریشان کن صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ویبھیش کی شادی کے کارڈ والی تصویر واٹس ایپ پر گردش کرنے لگی۔جس کے نتیجے میں فون کالز کی بھرمار ہو گئی اور ہر شخص یہی جاننا چاہتا تھا کہ اس کی بیوی کے نام 'Dhynoorhanagithy' کا مطلب اور تلفظ کیا ہے۔
ویبھیش کے شادی کارڈ کی تصویر پہلے اُن کے خاندان کے وٹس ایپ گروپ میں شیئر ہوئی تھی۔
(جاری ہے)
اس کے بعد یہ بڑی تیزی سے وائرل ہونے لگی۔ انڈین ایکسپریس کا کہنا ہے کہ کسی نے شادی کارڈ پر بڑے واضح لفظوں میں لکھا تھا کہ جو شخص بھی اس کی بیوی کے نام کا تلفظ صحیح طور سے ادا کرے گا صرف وہی اس شادی پر مدعو ہوگا۔
شادی کارڈ کی تصویر جب ہر طرف گردش کرنے لگی تو لوگوں نے ویبھیش اور اس کے والد ویلادھن کو فون کرنا شروع کر دیا کیونکہ کارڈ پر انہی دونوں کے فون نمبر درج تھے۔
فون کالز کے اسی سلسلے میں چند افراد نے ویبھیش کو گالیاں دینا اور برا بھلا کہنا شروع کیا تو ویبھیش نے سائبر سیل میں شکایت درج کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ویبھیش نے ٖ بتایا کہ "گزشتہ تین دن سے میرا فون بجنا بند نہیں ہوا ہے۔ سب لوگ میری بیوی کے نام کا مطلب جاننا چاہتے ہیں۔ پہلے تو کوزی کوڈ سے کسی نے فون کیا پھر کانور سے کال آئی۔ اب مجھے مختلف علاقوں سے بہت سے لوگ مسلسل فون کر رہے ہیں۔ اب معاملہ برداشت سے باہر ہو چکا ہے۔"
دھیانورہاناگیتھی (دلہن کا نام) کا کہنا ہے کہ میرے والد ادبی ذوق کے حامل شخص ہیں اور وہ میرا نام بہت منفرد قسم کا رکھنا چاہتے تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.