کرنل سہیل عابد شہید کو بہارہ کہو اسلام آباد کے قریب بوباری میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا‘ آئی ایس پی آر

جمعرات 17 مئی 2018 23:11

کرنل سہیل عابد شہید کو بہارہ کہو اسلام آباد کے قریب بوباری میں پورے ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید کو جمعرات کو بہارہ کہو اسلام آباد کے قریب بوباری میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ جمعرات کو بہارہ کہو اسلام آباد کے قریب بوباری میں ادا کی گئی۔ وہ بلوچستان کے علاقہ کلی الماس میں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ معلومات پر مبنی کارروائی کے دوران شہید ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق ان کی نماز جنازہ میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، سینئر سول و فوجی افسران، جوانوں اور شہید کے رشتے داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جب ایک جوان اپنی جان قربان کرتا ہے تو لگتا ہے کہ میرے جسم کا ایک حصہ جدا ہو گیا ہو اور وہ رات گزارنا میرے لئے مشکل ہو جاتی ہے، ہم مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی کیلئے پرعزم ہیں۔