Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی مسرت زیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی

جمعرات 17 مئی 2018 22:51

پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی مسرت زیب نے پاکستان مسلم لیگ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی مسرت زیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے (آج) مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ اسپیکر کو بھجوا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے دھرنوں اور احتجاج کی سیاست پر اختلاف تھا، میں سول نافرمانی اور سرکاری املاک پر حملوں کے خلاف تھی۔ مسرت زیب نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کے حکومت گرانے کے طریقہ کار سے اختلاف تھا جس پر پی ٹی آئی قیادت سے کہا کہ آپ استعفیٰ دیں میں بھی دے دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے استعفے دے کر اسمبلی میں واپس آ گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات