Live Updates

آصف کرمانی قریبی عزیز اور نہایت قابل احترام ہیں، ان کے ساتھ کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی ،سعدرفیق

میڈیا پر آنے والی خبر حقائق کے منافی ہے ،وضاحت

جمعرات 17 مئی 2018 22:48

آصف کرمانی قریبی عزیز اور نہایت قابل احترام ہیں، ان کے ساتھ کوئی تلخ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر آصف کرمانی قریبی عزیز اور نہایت قابل احترام ہیں، ان کے ساتھ کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی ،میڈیا پر آنے والی خبر حقائق کے منافی ہے،ہم سب نواز شریف کے بیانیے ’’ ووٹ کو عزت دو‘‘ کے داعی اور علمبردار ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر آصف کرمانی قریبی عزیز اور نہایت قابل احترام ہیں ،ان کے ساتھ کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، اس حوالہ سے میڈیا پر آنے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے،ہم سب’’ ووٹ کو عزت دو‘‘ کے بیانیہ کے داعی اور علمبردار ہیں، پارٹی میں اختلاف را ئے شائستگی سے کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے مشاورتی اجلاس میں و فاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر آصف کرمانی میں شدید تلخ کلامی ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنائیں،جس پر خواجہ سعد رفیق احتجاجاً اجلاس چھوڑ کر چلے گئے، اس تلخی اور جھگڑے کے دوران شہبازشریف نے کوئی مداخلت نہیں کی اور خاموشی سے یہ سب کچھ دیکھتے اور سنتے رہے ، سعد رفیق کو منانے یا روکنے کی کوشش بھی نہیں کی گئی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات