ْمسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی ..
تازہ ترین : 1

ْمسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار پاکستان اور عوام کے لئے نواز شریف کی بے مثال خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش

ْمسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور اس کے عوام کے لئے ان کی بے مثال خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں قرار دیا گیا کہ محمد نواز شریف نے پاکستان کی تعمیر، ترقی، خوشحالی مضبوطی اور سالمیت کے لئے تاریخی کردار ادا کیا۔محمد نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو دنیا میں جوہری مقام دلایا اور اس عظیم کارنا مے کو سر انجام دیتے ہوئے ہر طرح کے عالمی دباؤ اور لالچ کو ٹھوکر مار دی۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ محمد نواز شریف نے پرخلوص، شبانہ روز اور دیانتدارانہ کوششوں سے وطن عزیز کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے نجات دلائی،ملک کو اندھیروں سے نکالا اور تمام شعبوں کو بہتری کی سمت ڈالا۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ پوری جماعت متحد ہے اور اس حقیقت پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جس نے ملک کو ترقی دی اور پاکستان کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالا۔وزیراعلی پنجاب کی حیثیت سے محمد شہبازشریف نے صوبے بھر میں مثالی کام کیا ہے،ان کی بے مثال کاوشوں اور کارکردگی کی بنیاد پر دیگر صوبوں کے عوام پنجاب کو ترقی کی مثال کے طور پر دیکھتے ہیں مسلم لیگ (ن) جمہوری جماعت ہونے کی حیثیت سے تمام نقطہ ہائے نظر کو سنتی ہے اور اختلاف رائے کو پارٹی اراکین کا جمہوری، آئینی اور سیاسی حق سمجھتے ہوئے ان کا احترام کرتی ہے۔

اجلاس میں موجود تمام ممبران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ پوری قوت اور مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو کا محمد نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کے عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے۔عوام آئندہ انتخابات میں اسی بیانیے کو کامیاب بنا کر مسلم لیگ (ن) کے قائد کی بصیرت کی تائید کا اعلان کریں گے اور مسلم لیگ کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/05/2018 - 22:47:04

اس خبر پر آپ کی رائے‎