پیپلز پارٹی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں، طارص انور سیال

جمعرات 17 مئی 2018 22:47

لاڑکانہ ۔ 17مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ممبر ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ طارص انور سیال نے لاڑکانہ کے قریب گاؤں سمائی انڑ میں محب انڑ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے سمائی انڑ سے موہن جو دڑو تک زیر تعمیر روڈ کا معائنہ بھی کیا جہاں پر انہوں نے متعلقہ ٹھیکہ دار کو ہدایت کی کہ روڈ کے زیر تعمیر کام کو جلد از مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کو سہولیات میسر ہوسکیں۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے جس کا نعرہ روٹی، کپڑا اور مکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی گذشتہ 10 سالہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور اس وقت بھی کئی اہم منصوبے زیر تعمیر ہیں جن کے مکمل ہونے سے عوامی سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :