گائوں کلی بخش عمرانی میں تین گھروں کو آگ لگ گئی، نقد رقم و دیگر سامان جل کر خاکستر

جمعرات 17 مئی 2018 22:47

لاڑکانہ ۔ 17مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) لاڑکانہ شہر کے قریب گاؤں کلی بخش عمرانی میں گذشتہ شب دیر سے تین گھروں کو اچانک آگ لگ گئی جس کے باعث گھر میں موجود نقد رقم اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متاثرین ظفر سموں، فقیر اللہ رکھیو مگنہار اور دیگر کا کہنا تھا کہ ہم رات دیر گئے اپنے گھروں میں موجود تھے کہ اچانک گھروں کو آگ لگی جس کے باعث گھروں میں موجود ضروری اشیا، 2 لاکھ سے زائد کا ضروری سامان اور دیگر چیزیں جل کر خاکستر ہوگئیں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہماری مالی مدد کرکے چھائی پریشانی دور کی جائے۔