ڈی آر اوز اور آر اوز کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے انتظامات کئے جائیں۔ کمشنر لاڑکانہ کی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت

جمعرات 17 مئی 2018 22:47

لاڑکانہ ۔ 17مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد عباس بلوچ نے ڈویزن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے ڈی آر اوز اور آر اوز کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے انتظامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں رواں سال ہونے والے انتخابات میں مطلوبہ سہولات کی فراہمی، حساس پولنگ اسٹیشن پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کرنے، پولنگ افسران و عملے کی مقرری سمیت مختلف معاملات پر غور و خوص کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ڈی آر اوز اور آر اوز کے اجلاس منعقد کرکے انہیں ٹرانسپورٹ وغیرہ کی فراہمی کی یقین دہانی کروائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر عبدالرحمٰن آرائین، الیکشن آفیسر لاڑکانہ حبیب اللہ جونیجو، الیکشن کمشنر شکارپور، کشمور کندھ کوٹ، قمبر شہدادکوٹ اور جیکب آباد نیت شرکت کرتے ہوئے اپنے اضلاع کے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر نے ایڈیشنل ڈی آئی جی فیروز احمد صدیقی کو ہدایت کی کہ وہ حساس پولنگ اسٹین پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کرنے اور سکیورٹی کو یقینی بنایں۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔