ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریزکا اجلاس کا انعقاد

جمعرات 17 مئی 2018 22:47

ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریزکا اجلاس کا انعقاد
سکھر۔ 17مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریزکا اجلاس سائٹ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی کارروائی اور طے پائے گئے اُمور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی حاجی نورالدین آگرہ والے ، نائب چیئرمین عرفان صمد، اراکین کمیٹی سجاد اللہ قریشی، کرنل (ر) محمد علی، کرنل (ر) سغیر احمد، محمد خالد کاکیزئی اور سیکریٹری ایوان اسرار حسین بھٹی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اسٹیٹ انجینئر عبدالکریم ملانو نے سائٹ میں فراہمی ئِ آب اور ڈرینج لائنز کی صفائی کے اقدامات پر آگاہی دی۔ جبکہ کیرتھر کینال پر پمپنگ اسٹیشن کیلئے بڑے ٹرانسفارمر کی ضرورت کا اظہار کیا تاکہ انڈسٹریز کو پانی کی فراہمی اُن کی ضرورت کے مطابق کی جا سکے۔

(جاری ہے)

ذخیرہ ئِ آب اور بالائی ٹنکی کی تعمیر اور صنعتوں کو واٹر سپلائی کا شیڈول اورجائزہ رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اسٹیٹ انجینئر نے واٹر سپلائی کیلئے درکار نئے ٹرانسفارمر ، پمپنگ موٹر کی فراہمی جیسے اُمور اور واٹر سپلائی کی صورتحال مزید بہتر کرنے کیلئے 30 یوم کی مہلت طلب کی۔ اجلاس نے اسٹیٹ انجینئر کی کارروائیوں کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری کیلئے تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اسٹیٹ انجینئر نے مزید آگاہ کیا کہ اوپن ڈرینز اور ڈرین لائنز کی صفائی جبکہ واٹر اسٹوریج ٹینک کی مٹی نکالنے کیلئے درکار مشینری اور دیگر سہولت میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے فوری طور پر فراہم کی جس سے سائٹ کے عملے کو کام جلد مکمل کرنے میں مدد ملی۔

متعلقہ عنوان :