Live Updates

ضلعی انتظامیہ سکھر کی جانب سے اشیاء خودونوش کی قیمتیں مقرر

جمعرات 17 مئی 2018 22:42

سکھر۔ 17مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو کے جانب سے رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی ومعیاری اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کے لئے مختلف اشیاء خوردونوش کے نرخ مقرر کئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے اشیائے خوردنوش کا نرخ اس طرح مقرر کیے ہیں آٹا ایکس مل 33.50 کلو ، آٹا ریٹل 36 روپے کلو ، میدہ 40 روپے ، سوجی 40 روپے، دال مسوری 40 روپے، دال مسوری ترکی 70 روپے کلو، دال مونگ دہلی ہوئی 90 روپے، دال ماش دھلی ہوئی 100روپے،دال ماش ثابت 100روپے، دال چنا پنجاب فی کلو90 روپے، دال چنا سندھ85 روپے، دال مہری دھلی ہوئی 65 روپے،دال مٹر 60 روپے ،بیسن 100 روپے ، لال مرچ 240 روپے،لال مرچ پسی ہوئی250 روپے، ہلدی188روپے،سفید زیرہ ،انڈیں 50 گرام25 روپے،ایرانی زیرہ30روپے، کالازیرہ 50 گرام 50روپے، اس کے علاوہ کالی مرچ فی 50 گرام 40 روپے، بڑی الائچی انڈیں 50 گرام 60 روپے، چھوٹی الائچی 100 رو پے ،چاول کرنل پنجاب 100 روپے، چاول کرنل سندھ 95 روپے، چاول ٹوٹا پنجاب 55 روپے، چاول سپر سیلا پنجاب 135 روپے، چاول ایری 45 روپے، دودہ 85 روپے، دہی 95 روپے کلو، بڑا گوشت ہڈی والا 310 روپے، بغیر ہڈی والا 430 روپے، چھوٹا گوشت660 روپے ، مچھلی تیں کلو سے بڑی 400 روپے، مچھلی ایک کلو سے زیادہ 280 روپے اور ایک کلو 200 روپے، پھینی190 روپے کلو، سموسا 10 روپے،پکوڑے کلو 200 روپے، گڑ کلو65 روپے، کوکنگ آئل 130 روپے، اور برف 6روپے ،مقرر کیئے گئے ، ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو نے دوکانداروں اور تاجروں کو تنبہیہ کی کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخ نا مہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کے لئے بچت بازار لگائے جائیں اور لوگوں کو تمام اشیاء مقررہ سرکاری نرخ پر فروخت کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں اشیاء خوردونوش شام 05بجے کے بعد فروخت کرنے کی اجازت ہو گی ۔ ڈپٹی کمشنر سکھر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اشیاء خوردونوش کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے فرائض ایمانداری کے ساتھ ادا کریں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات