دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے پر کرنل سہیل عابد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، میر علی مدد جتک

نواز شریفجن کو خلائی مخلوق سمجھتے ہیں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ،بیان صوبائی صدر پیپلز پارٹی

جمعرات 17 مئی 2018 22:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے کلی الماس میں فورسز نے جس طرح دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنادیا کامیاب کارروائی پر فورسز اور آپریشن میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور نواز شریف ان کو خلائی مخلوق سمجھتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ بلوچستان میں ایک زمانہ میں دہشت گردی کا راج تھا ہماری فورسز کے نوجوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں مگر کبھی دہشت گردوں کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا ہم سمجھتے ہیں کہ کرنل سہیل عابد شہید نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی مگر دہشت گردوں کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا گیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فورسز نے قربانیاں دی ہیں اور ملک کو ان دہشت گردوں سے بچایا ہے مگر افسوس کہ وہ لوگ ان کے خلاف بولتے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف اپنی جانیاں قربان کر دیں اور نوازشریف فورسز کے اہلکاروں کو خلائی مخلوق سمجھتے ہیں مگر ان خلائی مخلوق کی بدولت یہ ملک محفوظ رہا اب خدارا حالات کو سمجھیں اور دہشت گردی کے خلاف سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔