اوگرا کی گزشتہ چھ ماہ کے دوران21 مارکیٹنگ لائسنسز کے اجراء بارے خبروں کی تردید

جمعرات 17 مئی 2018 22:27

اوگرا کی گزشتہ چھ ماہ کے دوران21 مارکیٹنگ لائسنسز کے اجراء بارے خبروں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران اکیس مارکیٹنگ لائسنسز کے اجراء کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی ۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ21 لائسنسز کا اجرائ صرف سٹوریج تعمیر کرنے کیلئے کیا گیا۔ ترجمان اوگرا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران سٹوریج کی تعمیر کیلئے اکیس لائسنس جاری کئے گئی. ترجمان کا کہنا یے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی ڈیمانڈ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کیلئے نئی سٹوریج سہولیات کی تعمیر ضروری ہے .ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان کی دو ہزار چھ میں پالیسی کے مطابق نئی آئل مارکیٹنگ کمپنی کیلئے ایکویٹی کی حد تین ارب اور سرمایہ کاری کی حد چھ ارب روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ دوہزار دس میں ان قوانین میں تبدیلی کی گئی اور ایکویٹی کی حد دس کروڑ اور تین سال میں پچاس کروڑ کی سرمایہ کاری ضروری قرار دی گئی. ترجمان اوگرا کے مطابق جولائی دوہزار سولہ سے اب تک اوگرا جو اکیس سٹوریج کی تعمیر کے لائسنس جاری کئے ان میں بیسٹ پٹرولیم پرائیویٹ لمیٹڈ، آئل انڈسٹریز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، ایکسل پٹرولیم پرائیویٹ لمیٹڈ، یورو آئل پرائیویٹ لمیٹڈ، اولیئم پٹرولیم پرائیویٹ لمیٹڈ، النور پٹرولیم آئل پرائیویٹ لمیٹڈ، دمام پٹرولیم پرائیویٹ لمیٹڈ، میکس فیولز پرائیویٹ لمیٹڈ، فاسٹ آئل پرائیویٹ لمیٹڈ، ہائی ٹیک لبریکنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، جن پٹرولیم پرائیویٹ لمیٹڈ، وائٹل پٹرولیم پرائیویٹ لمیٹڈ، انٹرنیشنل پیٹرو کیمیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ، الائیڈ پٹرولیم پرائیویٹ لمیٹڈ، اونلی ون انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ، پاک گیسولین سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ، شمس پٹرولیم پرائیویٹ لمیٹڈ، بارکلے آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، تاج گیسولین پرائیویٹ لمیٹڈ، مائی پٹرولیم پرائیویٹ لمیٹڈ اور ٹرمینل ون لیمیٹڈ شامل ہیں.. یہ تمام لائسنس سٹوریج کی تعمیر کیلئے دیئے گئے جن کا مارکیٹنگ سے تعلق نہیں. اوگرا قوانین کے مطابق جب کمپنیاں تکنیکی معیار کے مطابق اپنی سٹوریج تعمیر کر لیتی ہیں اسکے بعد انہیں مارکیٹنگ کی اجازت درکار ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق جولائی دوہزار سولہ سے اب تک چار کمپنیوں کو مارکیٹنگ لائسنس جاری کئے گئے ہیں جن میں پیٹرو ویل پرائیویٹ لمیٹڈ، کیپلر پٹرولیم پرائیویٹ لمیٹڈ، زیڈ اینڈ ایم آئل پرائیویٹ لمیٹڈ اور آؤٹ ریچ پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں. ان کمپنیوں کو متعلقہ علاقوں تک مارکیٹنگ سرگرمیاں محدود رکھنے کا پابند کیا گیا ہی. ترجمان کے مطابق سٹوریج سہولیات کی تعمیر ایک مسلسل عمل ہے جس میں زمین کی خریداری، وسائل، این او سی. تعمیراتی کام سمیت دیگر مراحل شامل ہیں۔

جب سے اوگرا مڈ اور ڈاؤن سٹریم آئل سیکٹر کی ریگولیشن شروع کی ہے اس وقت سے اب تک اس میں چودہ ارب چالیس کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ چالیس ہزار تین سو سینتالیس میٹرک ٹن پترول اور ڈیزل مصنوعات ذخیرہ کرنے کی سہولیات تعمیر ہوئیں۔۔