کندھ کوٹ میں 3مختلف روڈ حادثات میں 11افراد زخمی ہوگئے
تازہ ترین : 1

کندھ کوٹ میں 3مختلف روڈ حادثات میں 11افراد زخمی ہوگئے

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) کندھ کوٹ میں 3مختلف روڈ حادثات میں 11افراد زخمی ہوگئے۔ قومی شاہراہ ڈیڑہ موڑ پر دوموٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں اللہ ڈتو اور 5سالہ نادرسولنگی شدید زخمی ہوگئے۔ قومی شاہراہ ملیرکے مقام پر ٹریکٹراور کارمیں تصاد م کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے جن میں لیاقت ،نظیر،عبداللہ شامل ہیں۔ تیسرے واقعہ میں قومی شاہراہ غوثپورکے مقام پر تیزرفتارٹرالراورکوچ میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے جن میں لیاقت علی،قدرت اللہ ،رمیزودیگرشامل ہیں جو کراچی سے آزاد کشمیر جارہے تھے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/05/2018 - 22:16:14

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :