کندھ کوٹ میں خسرہ کی وباپرقابونہ پایاجاسکا،مزید 3مائوں کی گودیں اجڑگئیں، سینکڑوں ..
تازہ ترین : 1

کندھ کوٹ میں خسرہ کی وباپرقابونہ پایاجاسکا،مزید 3مائوں کی گودیں اجڑگئیں، سینکڑوں بچے خسرہ کی وباکی زد میں آگئے

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء)کندھ کوٹ میں خسرہ کی وباپرقابونہ پایاجاسکا۔ مزید 3مائوں کی گودیں اجڑگئیں۔ سینکڑوں بچے خسرہ کی وباکی زد میں آگئے۔ متعدد بچے بھی مبتلا ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں تاحال نہ پہنچ سکیں۔ تفصیلات کے مطابق گائوں وزیرخان بجارانی میں خسرہ کی وباکے باعث 2سالہ مریم ،چارسالہ سنیل مارواڑی جبکہ کرمپورشہر کے گائوں امام علی ولد محمدحیات میرانی خسرہ کی وباکی زد میں آکرجاں بحق ہوگیا۔ ضلع بھر میں خسرہ کی وباکے باعث رواں تین ماہ میں 68سے زائد بچے جان کی بازی ہارگئے محکمہ صحت کی ٹیمیں خواب خرگوش میں پڑی ہیں ۔
وقت اشاعت : 17/05/2018 - 22:16:14

اس خبر پر آپ کی رائے‎