ڈاکٹر آصف کرمانی قابل احترام ہیں، ان کے ساتھ کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی ‘خواجہ سعد رفیق

ہم سب ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ کے داعی علمبردار ہیں (ن) نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے‘ٹویٹر بیان

جمعرات 17 مئی 2018 22:14

ڈاکٹر آصف کرمانی قابل احترام ہیں، ان کے ساتھ کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ڈاکٹر آصف کرمانی قریبی عزیز اور نہایت قابل احترام ہیں، ان کے ساتھ کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی اس حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبر حقائق کے منافی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹویٹر بیان میںانہوںنے کہاکہ ہم سب ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ کے داعی علمبردار ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے اور مسلم لیگ (ن) میں اختلاف رائے شائستگی سے کیا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت کی حکمت عملی پر مشاورت اور بحث ایک مستقل سیاسی جمہوری عمل ہے اس پر کبھی پابندی نہیں لگائی گئی ۔