پولیس نے ٹنڈو محمد خان میں مین پوری کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر مین پوری بنانے کا سامان برآمد کرلیا

جمعرات 17 مئی 2018 22:13

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) ڈی آئی جی حیدرآباد جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر خصوصی ٹیم نے ٹنڈو محمد خان کے علاقے سومرا محلہ میں مین پوری کی فیکٹری پر چھاپا مار کر بڑی مقدار میں مین پڑی بنانے کا سامان جن میں سو سے زائد کٹی ہوئی چھالیہ کی بوریاں، چونا، کتھا، اور دیگر سامان برآمد کر کے دس سے زائد مزدوروں کو گرفتار کرلیا ہے، دوسری جانب ٹیم نے پٹار گوٹھ میں عمران پٹھان کی گھٹکا بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مار کر بڑی مقدار میں گھٹکا بنانے کا سامان اور تیار گھٹکا برآمد کرلیا ہے، اور چار مزدوروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، آخری اطلاعات آنے تک کیس داخل نہیں کیا گیا ہے۔