ٹنڈوالہ یار ، گوٹھ عبدالقادر میں چولے سے نکلنے والی چنگاری نے ایک گھر کو آگ لگانے کے بعد 13گھر وں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

جمعرات 17 مئی 2018 22:13

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) ٹنڈوالہ یار کے مسن تھانے کی حدود میں واقع گوٹھ عبدالقادر میں چولے سے نکلنے والی چنگاری نے ایک گھر کو آگ لگانے کے بعد 13گھر وں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث لگنے والی آگ نے 13گھروں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جلاکر خاکستر کردیا جبکہ لگنے والی آگ سے کئی جانور جھلس کر ہلاک و زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

رابطہ کرنے پر رتن لال ، دولت کپری ، کھیموں ، کوڑو ، ودیگرنے بتایا کہ ہمارے گھروں میں لگنے والی آگ کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی تھی مگر فائر برگیڈر وقت پر نہ پہنچ سکی جس کے باعث ہمارے 13گھروں میں آگ بھرک اٹھی اور گھروں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ لگنے والی آگ سے بچنے کے لئے ہماری خواتین بچے کھلے آسمان تلے پناہ لینے پر مجبور ہیں اور اس کے اطلاع کے باوجود بھی ہم سے تاحال تک ضلعی و تعلقہ انتظامیہ نے کوئی رابطہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ اس شدید گرمی میں ہم کھلے آسمان تلے پناہ لئے ہوئے ہیں جس سے ہمیں اور ہمارے بچوں کو بے حد پریشانی کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :