چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے انصاف کی فراہم کرنے کا مطالبہ ،سرکان کے قبائلی معتبرین کا پریس کانفرنس میں مطالبہ

جمعرات 17 مئی 2018 22:13

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) ہرنائی کے علاقہ سرکان کے عبدالحمید ، ملک محمد آمین ، سیف اللہ ، عتیق اللہ، محمد حنیف و دیگر نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ، صوبائی محتسب اعلیٰ بلوچستان ،آئی جی پولیس ، ڈی آئی جی پولیس سبی رینج ، ایس پی ہرنائی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہرنائی پولیس کے چند عناصر کی جانب سے چندہ ٹکوں کے خاطر غریب شخص پر منشیات کے جھوٹے ایف آئی کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرکے انہیں سزاہ دی جائے اور عبدالغنی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر ختم کرکے انہیں رہا کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ہرنائی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا عبدالغنی ولد عبدالحمید قوم عبدلانی ترین سکنہ کلی سرکان ہرنائی بازار میں سروس اسٹیشن پر کام کرکے گاڑیوں کی صفائی کاکام کرکے محنت مزدوری کرتا ہے لیکن عبدالمجید ولد محمد یوسف نے ایک پولیس اہلکار کومبینہ طورپر بھاری رقم دیکر مورخہ 4مئی عبدالغنی کو مبینہ طورپر منشیات /چرس کے فروخت کرنے کے الزام میں گرفتارکرنے کا گیم کھیلا گیا جب پولیس عبدالغنی کو گرفتارکررہے تھے تو وہ اس وقت بھی ٹرک کی صفائی میں مصروف تھے جس کے گواہ بھی موجود ہے انہوں نے کہاکہ چند پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر عبدالمجید میڈیکل والے نے پہلے بھی عبدالغنی کے خلاف ناجائزایف آئی درج کیا تھا اس کیس میں ایک ماہ پہلے عبدالغنی عدالت سے بری ہوا اسلئے عبدالغنی کو دوبارہ پھنسانے کیلئے عبدالمجید میڈیکل سٹور والے نے بھاری رقم استعمال کرکے چند پولیس اہلکاروں کے ملی بھگت سے عبدالغنی کو جھوٹے اور ناحق منشیات کیس میں ملوث کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا انہوں نے کہاکہ عبدالغنی انتہائی غریب گھر انے سے تعلق رکھتا ہے اور گھرکا واحد کفیل ہے اور اپنی محنت مزدوری کرکے اپنے ضعف المر ماں باپ اور بہن بھائیوں کا پیٹ پالتا ہے لیکن دوسری بار ہے کہ مجید میڈیکل سٹور والا جوکہ خود سارے دن غیرقانونی دھندوں میں ملوث ہے انکو پسانے کیلئے چند پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملکر انہیں کے خلاف جھلی مقدمات درج کروارہا ہے انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ،آ ٓئی جی پولیس بلوچستان ، ڈی آئی جی پولیس بلوچستان صوبائی محتسب اعلیٰ بلوچستان ایس پی ہرنائی سردار محمد ہاشم خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسمی عبدالغنی کو انصاف دلائے اور مجید میڈیکل والے اور انکے ساتھ ملے پولیس والوں کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو ہم اپنے قبیلے کے ساتھ ملکر شدید احتجاج کرینگے