متحرک نوجوان ہی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، گورنرسندھ
ینگ فزیو تھراپی ڈاکٹرزعارضی معذوری کے علاج اور احتیاطی تدا بیرکی آگاہی کے ضمن میں اہم خدمات انجام دے رہے ہیں،محمد زبیر ا اختیا ر نوجوان سماجی معاملا ت میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرسکتے ہیں، ینگ ڈاکٹرز آف فزیکل تھراپی آرگنائزیشن کے وفد سے گفتگو
جمعرات 17 مئی 2018 22:13
(جاری ہے)
وفد کی سربراہی آرگنائزیشن کے چیئر مین ڈاکٹر نجیب الرحمن خٹک کررہے تھے ۔ ملاقات میں فزیو تھراپی کی اہمیت اور اس ضمن میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم ، طبی سہولیات ، تحقیق، ہسپتالوں میں صحت افزا ماحول ،ادویات اور جدید طبی آلات کی اہمیت،فزیو تھراپی ڈاکٹرز کے مسائل سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو با اختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،موجود ہ حکومت نوجوان مرد و خواتین کو درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہوئے ہوئے ایسی مربوط پالیسی پر عمل پیرا ہے جس میں نوجوان اپنے دیرینہ مسائل پر قابو پاسکیں اس ضمن میں وزیر اعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم ، وزیر اعظم انٹرن شپ اسکیم اور وزیر اعظم یوتھ بزنس لون اسکیم ایسے منصوبے ہیں جن کے ذریعہ نوجوانوں کو خود مختار بنایا جا رہا ہے ۔ گورنرمحمد زبیر نے کہا کہ ہسپتالوں میں نوجوان فزیو تھراپی ڈاکٹرز اہم قومی جذبہ سے سرشار انسانیت کی خدمت کررہے ہیں یہ نوجوان ڈاکٹر پاکستان کا سنہری مستقبل ہیں ، حکومت ینگ فزیو تھراپی ڈاکٹر ز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی تاکہ ینگ ڈاکٹر ز فعال کردار ادا کرسکیں ۔ وفد کی جانب سے پاکستان فزیو تھراپی کونسل کے بل کو منظور کرانے کی درخواست پر گورنر سندھ نے کہا کہ وہ ا س ضمن میںمتعلقہ اداروں سے بات کریںگے جبکہ فزیو تھراپی ڈاکٹرز کی تعیناتی ، تقرری ، تنخواہوں اور دیگر مراعات کے ضمن میں بھی متعلقہ محکموں سے رابطہ کیا جائے گا ۔ ملاقات میں ڈاکٹر نجیب الرحمن نے گورنرسندھ کو بتایا کہ فزیو تھراپی کے ینگ ڈاکٹر ز آپریشن کے بعد پیش آنے والی پیچیدگیوں کے بارے میں آگاہی اور معاشرے میں دیسی اور یونانی ادویات کے نام پر موت بانٹنے والوں کے خلاف بھی متحر ک ہیں اس ضمن میں پاکستان فزیو تھراپی کونسل کی تشکیل او ر اس کے باقاعدہ چیک اینڈ بیلنس سے عطائیت سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے اپنے مسائل سے متعلق گورنرسندھ کو تفصیلی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرز آف فزیو تھراپی کی تعلیم مکمل کرنے والے ڈاکٹرز کوہاس جاب کے حصول میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں اور جنھیں ہاس جاب مل جاتی ہے ان ڈاکٹرز کو معاوضہ نہیں دیا جاتا ہے ۔ ینگ ڈاکٹرز آف فزیکل تھراپی آرگنائزیشن کے عہدیداروں نے اپنے مسائل تفصیل سے سننے اور ان کے حل کے لئے گورنرسندھ کی دلچسپی کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ گورنرسندھ کی ذاتی دلچسپی کے باعث ان کے مسائل جلد حل ہوں گے ۔وفد میں آرگنائزیشن کے سنیئر وائس چیئر مین ڈاکٹر عمر فیاض ، جنرل سیکریٹری سیف اللہ اور دیگر شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.