بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی ہیڈا کوارٹرز پر دہشت گردوں کا حملہ

دہشت گردوں نے چمن ہاوسنگ اسکیم کے قریب ایف سی مددگار سینٹر پر حملہ کیا، شدید لڑائی کے بعد 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیے جانے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 مئی 2018 22:03

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی ہیڈا کوارٹرز پر دہشت گردوں ..
کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مئی 2018ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی ہیڈا کوارٹرز پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب کو بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ متعدد دھماکوں سے لرز اٹھا ۔ دھماکوں کے بعد کوئٹہ میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ اس حوالے سے اب وزیر داخلہ بلوچستان سرگراز بگٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی ہیڈا کوارٹرز پر حملہ کیا۔

دہشت گردوں نے چمن ہاوسنگ اسکیم کے قریب ایف سی مددگار سینٹر پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد پاک فوج کے دستی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پاک فوج کے دستوں کے پہنچنے کے بعد دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان کفی دیر تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔

(جاری ہے)

اب شدید لڑائی کے بعد 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

جبکہ پاک فوج اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیموں کو بھی فوری الرٹ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز دہشت گردوں کی جانب سے خیبرپختوںخواہ کے شہر چارسدہ کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گردوں نے چارسدہ کو خود کش حملے سے نشانہ بنایا۔ چارسدہ خود کش حملے میں 2 سیکورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ جبکہ 12 کے قریب افراد دھماکے کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوئے۔ اب پھر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کوئٹہ کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم اب تک اس حوالے سے تصدیق نہیں کی گئی۔