Live Updates

ٹریفک وارڈن نے شہباز شریف کا چالان کردیا

ٹریفک وارڈن لاہور نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر شہبازشریف کا 200روپے چالان کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 17 مئی 2018 21:53

ٹریفک وارڈن نے شہباز شریف کا چالان کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17مئی 2018ء ) :ٹریفک وارڈن نے شہباز شریف کا چالان کردیا۔ ٹریفک وارڈن لاہور نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر شہبازشریف کا دوسوروپے چالان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ہمارے ہاں بہت سے لوگوں کے نام معروف شخصیات کے ساتھ منسوب کر کے رکھ دئیے جاتے ہیں ۔یہ نام رکھنے والوں کی اس شخصیت کے ساتھ محبت اور عقیدت کا اظہار ہوتا ہے لیکن ایسے لوگوں کے ساتھ جب مختلف واقعات ہوتے ہیں تو لوگوں کو مغالطہ ہو جاتا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث اصل شخصیت ہے یا اسکا کوئی ہم نام اور اسیا ہی واقعہ چند روز پہلے لاہور میں نوجوان شہباز شریف کے ساتھ پیش آیا۔

 شہباز شریف نامی نوجوان موٹر سائیکل پر اچانک مال روڈ پر جا رہا تھا تو دانستہ طور پر قانون کی خلاف ورزی کی اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ٹریفک وارڈن نے اسے قابو کرلیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈن نے شہباز شریف سے قانون کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ پوچھی تو اس نے وارڈن سے جھگڑا کرنا شروع کر دیا اور وارڈنکو لاہور کی بااثر شخصیات کے ساتھ تعلقات کی وارننگ بھی دی۔

مال روڈ پر کینٹ کے علاقے میں وارڈن نے شہباز شریف کے کسی بھی دباﺅ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 200روپے کا چالان کر دیا، چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن مشہود کا کہنا تھا کہ وہ کسی دباﺅ کو خاطر میں لائے بغیراپنا فرض سرانجام دیتے ہیں۔شہباز شریف کا یہ جرمانہ نیشنل بینک رحمان پورہ پلازہ میں جمع کروانا ہوگا جس کے بعد انہیں اپنا شناختی کارڈ واپس ملے گا جو کینال پل مال روڈ سے وصول کیا جا سکے گا۔جیسے ہی اس چالان کی تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو وائرل ہو گئیں ۔لوگ سمجھے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا چالان ہو گیا ہے کیونکہ مذکورہ نوجوان شہباز شریف کے والد کا نام بھی محمد شریف تھا ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات