ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی زیر صدارت اجلاس،رمضان بازاروں میں صفائی پلان کی منظوری دی گئی

جمعرات 17 مئی 2018 21:36

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس ہوا ،جس میں ضلع راولپنڈی کے تمام شہروں ملکہ کوہسار مری،گوجرخان،کلر سیداں ،ٹیکسلا سمیت دیگر تحصیلوں میں لگائے گئے رمضان بازاروں میں صفائی پلان کی منظوری دی گئی،رمضان بازار صفائی آپریشن کی سر براہی سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال کرینگے،جبکہ مینیجر آپریشنز راولپنڈی سٹی سید حسن سردار ،مینیجر آپریشنز ڈسٹرکٹ کونسل اسرار جاوید ،مینیجر آپریشنز ڈسٹرکٹ کونسل علی مراد،مینیجر آپریشنز تحصیل جلال الدین اور ڈپٹی مینیجر آپریشنز خالد نعیم ان بازاروں میں صفائی آپریشن کی نگرانی کرینگے،جبکہ سلیمان عزیز ،محمد اسحاق،نیر عباس انکی معاونت کرینگے،ایم ڈی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کمپنی ہر سال کی طرح اس ماہ رمضان میں بھی سستے رمضان بازاروں میں صفائی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھے گی،تمام انچارج اور ورکرز بھرپور محنت کریں اور صفائی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں،میں مختلف اوقات میں اچانک دورے کرکے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لوں گا،کہیں بھی کوئی کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائیگی،شہریوں کو رمضان بازاروں میں صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اسے بخوبی نبھائینگے،مری میں رمضان بازار کی صفائی کی نگرانی اسسٹنٹ آپریشن منیجر حارث مرتضیٰ،اسسٹنٹ منیجر البائراک احسن شاہد اور زونل آفیسر ساجد علی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :