وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمدنے اکھوڑی محمود آباد میں سوئی گیس کا افتتاح کیا

جمعرات 17 مئی 2018 21:34

وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمدنے اکھوڑی محمود آباد میں سوئی گیس کا افتتاح ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمدنے اکھوڑی محمود آباد میں سوئی گیس کا افتتاح کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ امیدوار پی پی1شیخ سلیمان سرور ، چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ،ضلعی سنیئر نائب صدر مسلم لیگ(ن) اٹک محمد سلیم شہزاد ،ڈاکٹر اشرف بٹ بھی موجود تھے ،جلسہ عام سے وفاقی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے اپنے رب کریم کا شکر ادا کرتا ہو ں کہ میں اپنے پورے علاقے کو اربوں روپے کے منصوبے دینے میں کامیاب ہوا ،انہوں نے کہا کہ اکھوڑی2013ء میں میرا حلقہ انتخاب نہیں تھا 1997ء میں یہ حلقہ میرے ساتھ تھا ،جب ہمیں حکومت ملی تو ہم نے اپنے پورے حلقے میں ترقیاتی کام کروائے ہم نے اپنے وعدوں کے مطابق حضرو اور اٹک شہر کو اسلام آباد کی سطح اور دیہاتوں کو شہروں کی سطح پر لے آئے میں نے نواز شریف سے کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام کو تحفہ دینا چاہتا ہوں ،سڑکیں اور گلیاں بنتی اور ٹوٹ جاتی ہیں میں نے انہیں کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام کو سوئی گیس کا تحفہ دینا چاہتا ہوں ،نواز شریف نے اربوں روپے کے فنڈز مجھے سوئی گیس کے منصوبے مکمل کرنے کیلئے دیئے ،تحصیل حضرو اور علاقہ چھچھ کی126دیہاتوں کو میں نے گیس دے ڈالی ہے ہم نے کم پریشر کی وجہ سے شکردرہ ،سروالہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بڑی لائنیں ڈال دہ ہیں اور ان کے کم پریشر کا مسئلہ حل کر دیا ہے،اس کے علاوہ ہم نے ہمک ،بوٹا ،ڈھوک سوائیں ،ڈھوک جابہ ،ناوہ ،کنجور میں ہم نے گیس دی ،ڈھوک جوگیاں ،ڈھیری کوٹ ،ڈھیری چوہان کام شروع ہو چکا ہی450کلومیٹر لائن کی منظور ی ہم نے حکومت پاکستان سے لے لی ہے اور رقم محکمہ سوئی گیس کو ادا کر دی ہے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پابندی کی وجہ سے یہ کام رک گیاہے الیکشن کے بعد یہ گیس گھر گھر پہنچے گی ،ہم آزاد قوم ہیں ،انہوں نے کہا کہ میا ں نواز شریف نے ملک کو میٹرو ٹرین ،میٹرو بس ،گوادر بندگاہ ،موٹر وے ،سی پیک تحفے میں دیئے ہیں ،انشاء اللہ2018ء میں مسلم لیگ(ن) ہی کی حکومت ہو گی اور وہیں سے ہم اپنے ادھورے کام دوبارہ شروع کریں گے مجھے امید ہے کہ عوام شیر کو ہی کامیاب بنائیں گے ۔