Live Updates

ن لیگ کو ٹکٹس کیلئے تاحال متوقع تعداد میں درخواستیں موصول نہ ہو سکی

اس تمام صورتحال میں پارٹی قیادت نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹس کے حصول کی درخواستوں کی فیس معاف کرنے پر غور شروع کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 مئی 2018 21:15

ن لیگ کو ٹکٹس کیلئے تاحال متوقع تعداد میں درخواستیں موصول نہ ہو سکی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مئی 2018 ء) ن لیگ کو ٹکٹس کیلئے تاحال متوقع تعداد میں درخواستیں موصول نہ ہو سکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ ہر گزرتے دن کیساتھ اور جیسے جیسے انتخابات قریب آ رہے ہیں، بڑے بحران کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔ ایک طرف نواز شریف اور ان کے بچوں کیخلاف جاری نیب کیسز ن لیگ کیلئے مشکلات کا باعث بنے ہوئے ہیں، تو دوسری جانب ہر گزرتے دن کیساتھ پارٹی رہنماوں اور اراکین اسمبلی کی جانب سے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جبکہ اب پارٹی میں موجود دیرینہ رہنماوں نے بھی پارٹی اجلاسوں میں ایک دوسرے کیساتھ الجھنا شروع کردیا ہے۔ جہاں ن لیگ ایک ساتھ اتنے بحرانوں کا سامنا کر رہی ہے، ایسے میں پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف نے بھی اپنے متنازعہ بیانوں سے اسے مزید نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تمام صورتحال ن لیگ کیلئے تباہ کن ثابت ہو رہی ہے۔ اس تمام صورتحال میں ن لیگ آئندہ انتخابات کی تیاریاں کرنے سے قاصر ہے۔

جہاں ایک جانب پنجاب اور ملک کے دیگر صوبوں سے تحریک انصاف روزانہ کی بنیاد پر بڑی بڑی سیاسی وکٹیں اڑا رہی ہے، وہیں ن لیگ
کو ٹکٹس کیلئے تاحال متوقع تعداد میں درخواستیں موصول نہ ہو سکی ہیں۔ حتیٰ کہ گزشتہ انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کی اکثریت نے بھی اب تک ن لیگ کے ٹکٹ کیلئے اپلائی نہیں کیا۔ اس تمام صورتحال میں پارٹی قیادت نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹس کے حصول کی درخواستوں کی فیس معاف کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ تاہم سیایس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت کا یہ اقدام بھی شاید ان کیلئے کسی طور پر فائدہ مند ثابت نہ ہو پائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات