طبی عملہ اور افسران اپنے فرائض پوری تندہی سے انجام دیں اور دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں،ڈپٹی کمشنرشانگلہ کی ہدایت

جمعرات 17 مئی 2018 21:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرشانگلہ تاشفین حیدر نے ضلع بھر میں طبی عملے اور افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فرائض پوری تندہی سے انجام دیں اور دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیںوہ ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلٹھ آفیسر ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شانگلہ کے شہری اور دیہی علاقوں میں قائم تمام طبی مراکزکی کارکردگی سے متعلق معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے ضلعی حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ طبی مراکز میں تعینات ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس سمیت تما م عملے کی حاضری اور کارکردگی پر کڑی نظر رکھیں تاکہ یہاں آنے والے ہر مریض اور اس کے لواحقین کو علاج کی تسلی بخش سہولیات میسر ہوں اور اداروں پر ان کا اعتماد بڑھتا رہے ۔انہوں نے ہسپتالوں اور چھوٹے طبی مراکز میں صحت و صفائی کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی۔