وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی زیر صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 86ویں اجلاس

بورڈ کا سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ساتھ کھلاڑیوں کی انشورنس کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

جمعرات 17 مئی 2018 21:18

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی زیر صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ساتھ کھلاڑیوں کی انشورنس کا عمل شروع کرے گا۔ اس بات کا فیصلہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 86ویں اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت بین الصوبائی رابطہ کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہاکی گرائونڈ کو سابق اولمپیئن منصور احمد کی خدمات اعتراف میں ان کے نام کرنے کی منظوری دی گئی اور ان کی فیملی کو 10 لاکھ روپے دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی نے سابق بیڈمنٹن کی کھلاڑی اور کوچ زرینہ وقار جو کہ شوکت خانم میں گذشتہ پانچ سال سے زیر علاج رہیں، کیلئے 10 لاکھ روپے منظور کئے ہیں۔ کمیٹی نے پاکستان میں ایشیئن گیمز کے انعقاد، انتظامات اور اس سے متعلقہ امور پر غور و خوض کیلئے وزارت کے سپورٹس ونگ، پی ایس بی، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، نیشنل سپورٹس فیڈریشن کا مشترکہ اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کی۔۔

متعلقہ عنوان :