بلاول بھٹو زرداری کا کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار تعزیت

جمعرات 17 مئی 2018 21:18

بلاول بھٹو زرداری کا کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار تعزیت
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے جام شہادت نوش کرنے والے کرنل سہیل عابد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے بہادر آفیسر کے سوگوار خاندان سے تعزیت اور یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔