بلاول بھٹو کا کوئٹہ میں جام شہادت نوش کرنے والے کرنل سہیل عابد کو خراج عقیدت پیش

جمعرات 17 مئی 2018 21:00

بلاول بھٹو کا کوئٹہ میں جام شہادت نوش کرنے والے کرنل سہیل عابد کو خراج ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے جام شہادت نوش کرنے والے کرنل سہیل عابد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی پی پی چیئرمین نے بہادر آفیسر کے سوگوار خاندان سے تعزیت اور یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔