اڈیالہ ہی نہیں خیرپور جیل بھی صاف ہورہی ہے، نصرت سحر عباسی

اویس مظفر کہاں ہیں ٹھٹھہ کی عوام اسے ڈھونڈ رہی ہے، شرجیل میمن 6 ارب کی کرپشن کیس میں بند ہے، نواز شریف پر الزامات لگائے تو آپ نے کونسا سندھ کو چھوڑ دیا، سندھ اسمبلی میں خطاب نیب کہاں ہے کیوں سوئی ہوئی ہے، فنکشنل اور جی ڈی اے کرپشن پر بات کریں تو مجھے شرم آتی ہے، پیر پگارا، صدر الدین شاہ کے خلاف انکوائری شروع ہوچکی ہے، منظور حسین وسان

جمعرات 17 مئی 2018 20:59

اڈیالہ ہی نہیں خیرپور جیل بھی صاف ہورہی ہے، نصرت سحر عباسی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ کہا جارہا ہے کہ اڈیالہ جیل صاف ہورہی ہے، ارے بھائی خیرپور جیل بھی صاف ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا، نصرت سحر عباسی نے کہا کہ اویس مظفر کہاں ہیں ٹھٹھہ کی عوام اسے ڈھونڈ رہی ہے، شرجیل میمن 6 ارب کی کرپشن کیس میں بند ہے، نواز شریف پر الزامات لگائے تو آپ ننے کونسا سندھ کو چھوڑ دیا۔

رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ وزیر علی کس سے شرمندہ تھے جو آدھی تقریر چھوڑ کر چلے گئے، سندھ حکومت نے صرف الفاظ کا بجٹ پیش کیا ہے، 80 فیصد نئی اسکیموں کو جاری اسکیم بتایا گیا، وزیر اعلی کے بہنوئی اور ڈاکٹر عاصم کو خصوصی فنڈز دئیے گئے۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان نے کہاکہ نیب کہاں ہے کیوں سوئی ہوئی ہے، فنکشنل اور جی ڈی اے کرپشن پر بات کریں تو مجھے شرم آتی ہے، پیر پگارا، صدر الدین شاہ کے خلاف انکوائری شروع ہوچکی ہے۔

فنکشنل لیگ کے ارکان نے منظور وسان کی تقریر کے دوران شرابہ کیا تاہم انہوں نے تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور ڈکٹیٹر کی پیداوار ہمیں سکھا رہے ہیں کہ حکومت کیسے کرتے ہیں، اصغر خان کیس بھی کھل چکا ہے، نند کمار خود گھوڑوں کی دوڑ پر جاتے ہیں، لاکھوں روپے گھوڑوں کی ریس پر خرچ کئے جاتے ہیں۔