الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نئے انتخابات کی تاریخ درج کردی گئی

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نئے الیکشن کی تاریخ31 جولائی 2018 درج،باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 17 مئی 2018 20:45

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نئے انتخابات کی تاریخ درج کردی گئی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17مئی 2018ء ) :الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نئے انتخابات کی تاریخ درج کردی گئی۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نئے الیکشن کی تاریخ31 جولائی 2018 درج،باضابطہ طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اعلان نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔

شاس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسوں کی صورت میں سیاسی پاور شو کے سلسلے بھی جاری و ساری ہیں اور ان جلسوں میں بڑے بڑے سیاسی نام اپنی پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر نئی جماعتوں کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداریوں کا اعلان کر رہے ہیں۔سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نئے انتخابات کی تاریخ درج کردی گئی۔الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نئے الیکشن کی تاریخ31 جولائی 2018 درج کی گئی ہے۔تاہم ابھی تک الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔موجودہ قومی اسمبلی کی مدت31 مئی کوختم ہورہی ہےجس کے 60روزکےاندرالیکشن ہونا ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان منظر عام پر آنے والی انتخابات کی تاریخوں کی تردید کرتا رہا ہے۔ ‎الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ کی منظوری صدر مملکت سے لینے کا پابند ہے،صدر مملکت سے سمری کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن الیکشن شیڈول جاری کرے گا۔